Tuesday, June 18, 2019

پاکستان اور انڈیا کے درمیان ’یکطرفہ مقابلے‘ کے بعد انڈیا میں عوامی ردِ عمل

وہ بلیک اینڈ وائٹ زمانہ تھا اور ہم لڑکے بالے ٹولیوں میں میچ دیکھتے تھے۔
یوں سمجھیے کے محلے کی پوری ٹیم ایک جگہ اکھٹا ہو کر میچ دیکھتی تھی۔ ٹی وی کم ہی گھروں میں ہوتا تھا لیکن اس دور میں انڈیا اور پاکستان کے درمیان میچ ذرا زیادہ ہی ہوتے تھے۔
ٹیم کے ہر زاویے سے تجزیے، بلند بانگ دعوے، کھلاڑیوں کی فارم اور تمام تر امیدوں کے ساتھ زیادہ تر افراد انڈیا کی ٹیم کی سپورٹ میں میچ دیکھنے بیٹھ جاتے تھے۔
دوسری طرف ہماری چچی ایک درویشانہ استقلال اور شان کے ساتھ کہتیں ’چاہے کچھ کر لو جیتے گا تو پاکستان ہی‘ اور تقریباً ہر بار ان کی یہ بات ہمارے لیے کسی مجذوب کی درست ہو جانے والی پیش گوئی ثابت ہوتی تھی۔
دور بدلا اور جاوید میانداد اور ظہیر عباس کے بعد وسیم اکرم اور وقار یونس آئے لیکن نتیجہ جوں کا توں رہا۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستان کا کوہلی‘ اور ’انڈیا کا عامر‘ کون
انڈیا پاکستان: ’طلاق یافتہ جوڑے کی مانند‘
لیکن انڈین اخبار دی انڈین ایکسپریس نے پہلے صفحے پر شہ سرخی لگائی 'نو میچ'، یعنی کوئی مقابلہ ہی نہیں۔
باقی تفصیل آپ کو پتا ہی ہے کہ کس طرح روہت شرما نے سنچری بنائی اور کس طرح کلدیپ یادو اور وجے شنکر نے پاکستان کے اوسان خطا کر دیے۔
کل اتفاق سے دنیا بھر میں فادرز ڈے منایا جا رہا تھا اور کئی کرکٹ کے مداحوں نے اس موقع سے بھی فائدہ اٹھایا۔ بہت سے صارفیں نے لکھا 'ابا جیت گئے‘ اور 'باپ آخر باپ ہوتا ہے۔'
اس میچ میں سنچری سکور کرنے والے روہت شرما کو ابھینندن کی مونچھوں کے ساتھ پیش کیا گیا جس کے ذریعے بظاہر گذشتہ دنوں انڈیا اور پاکستان کے درمیان کشیدگی اور ایئر سٹرائیک کی یاد دہانی تھی۔
انڈین کپتان وراٹ کوہلی کی گرجتی ہوئی تصویر کے ساتھ اسی انداز کی سرفراز احمد کی جمائی لیتی ہوئی تصویریں بھی ٹویٹ کی جارہی ہیں اور دونوں ٹیموں کے فرق کو واضح کیا جا رہا ہے۔
انڈینز نے میچ کے حوالے سے ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار ۔
صحافی ابھیجیت مجمدار نے لکھا 'افسوس کہ انڈیا بمقابلہ پاکستان اب کرکٹ کا بڑا حریفانہ مقابلہ نہیں رہا۔ یہ یکطرفہ ہو چکا ہے۔ پاکستان اب چھوٹی ٹیم ہو گئی ہے۔ ہر بار اسے اچھی طرح سے ہار کا سامنا کرنا پڑتا ہے سوائے اکا دکا الٹ پھیر کے۔ انڈیا اب ہر شعبے میں برتر ہے۔‘
'حیران ہوں کہ پاکستان نے اپنی کرکٹ کھیلنے کی قابلیت کو خود ہی کس طرح برباد کر لیا۔'
اس میچ کے پسِ منظر میں فلم 'شعلے' کا ایک سین پیش کیا جا رہا ہے جس میں امیتابھ کو کوہلی، دھرمیندر کو دھونی اور کیشٹو کو سرفراز دکھایا گيا ہے۔ اور جس طرح فلم میں دونوں غلط خبر دیتے ہیں اسی طرح یہ لوگ بھی غلط خبر دیتے ہیں کہ 'ٹاس جیت کر فیلڈنگ لیں گے۔ ہا ہا ہا۔'
انکت کمار نامی ٹوئٹر صارف نے سرفراز احمد کی جمائی لیتے ہوئے ایک تصویر پوسٹ کی اور لکھا ’جب آپ نتیجہ جانتے ہیں پھر بھی آپ کو کھیلنا پڑتا ہے۔ تو ایسا ہی ہوتا ہے۔‘
رواں ورلڈ کپ کے میچ سے پہلے سوشل میڈیا پر دونوں ٹیموں کے مداحوں کے درمیان بہت زور و شور سے بیان بازی جاری تھی لیکن انڈیا کی جیت کے بعد اب سب یکطرفہ ہے کیونکہ پاکستان کے حامی مکمل خاموش ہیں۔
انڈیا، پاکستان کے میچ کو عوام کی ایک کثیر تعداد دونوں ملکوں میں جنگ کی صورت میں دیکھتی ہے اور اس لیے سوشل میڈیا پر اس قسم کے بیانیے بہت زیادہ نظر آئے۔
بہت سے صارفین نے ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا 'آج جو فلم ریلیز ہوئی ہے وہ اس طرح ہے: سرجیکل سٹرائک، 16 جون 2019۔'
کرکٹ ورلڈ کپ پر بی بی سی اردو کا خصوصی ضمیمہ
کرکٹ میں لوگوں کی دلچسپی میں اضافہ ہوا، کرکٹ گلیمر کی طرف بڑھنے لگی اور گلیمر آنے کے ساتھ انڈین ٹیم کی پوزیشن مستحکم ہونے لگی۔
لیکن اس سب کے باوجود ورلڈ کپ کے مقابلوں میں انڈیا کو ہمیشہ کامیابی ملتی رہی اور کل والے میچ کے بعد یہ سکور ٹینس کے سکور سے بھی آگے بڑھ چکا ہے یعنی 7-0۔
گذشتہ روز ہوئے میچ کو دنیا بھر میں تقریباً ایک ارب سے زائد لوگوں نے دیکھا۔ ٹکٹ سب کے سب فروخت ہو گئے۔ بارش ہونے اور نہ ہونے کی دعائیں ہوئيں اور امید یہ کی جا رہی تھی کہ ایک سخت مقابلہ ہو گا۔

No comments:

Post a Comment